Skip to product information
1 of 3

Fazal Natural

Saffroon

Saffroon

Regular price Rs.3,000.00 PKR
Regular price Sale price Rs.3,000.00 PKR
Sale Sold out
Dietary preferences

زعفران کے فوائد۔

زعفران اپنے اندر سیکڑوں طبی فوائد رکھتا ہے۔ زعفران پودے کے پھولوں سے حاصل کیا جاتا ہے یہ چھوٹی چھوٹی کونپل نما ریشے ہوتے ہیں جسے بعد ازاں خشک کر لیا جاتا ہے جس کے بعد زعفران تیار ہو جاتا ہے۔ اس میں بہت سے وٹامنز موجود ہوتے ہیں۔۔۔
زعفران دماغی/جسمانی تھکن کو دور کرنے اور طبیعت کو ہشاش بشاش رکھنے والا قدرتی تحفہ ہے۔ یہ ذہنی تناؤ کو ختم کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتا۔
 زعفران قوتِ مدافعت پیدا کر کے جسم کو بیمار ہونے سے بچاتا ہے۔ یہ جسم کی مجموعی طاقت میں اضافے کا دل نشین فارمولا ہے۔
زعفران اعصاب کو مضبوط بنا کر جسم کو ہلکا پھلکا رکھتا ہے۔ زعفران کا مسلسل استعمال چُستی اور توانائی سمیت رنگت کو چمک دار بناتا ہے۔ اسی طرح یہ شیرخوار بچوں کی ماؤں کے لیے خصوصی طور پر ہر لحاظ سے بے حد مفید ٹانک ہے۔
زعفران ایسی غیر معمولی اور پراثر بوٹی ہے جس کا استعمال کئی انداز میں کیا جاتا ہے جس سے سینکڑوں فوائد حاصل کئے جاتے ہیں۔
٭زعفران گردے، مثانے اور جگر کو قوت دیتا ہے۔
٭زعفران گردے کے درد میں آرام پہنچاتا ہے۔
٭زعفران بے خوابی/نیند نہ آنے کا علاج ہے۔
٭زعفران جسمانی/جوڑوں کے درد کا علاج ہے۔
٭زعفران بوجھل طبیعت میں تقویت دیتا ہے۔
٭زعفران کے استعمال سے بلغم کا اخراج بآسانی ہو جاتا ہے۔
٭زعفران کا استعمال اگر آنکھوں کے لیے کیا جائے تو سرخی اور درد سے نجات مل جاتی ہے۔
٭زعفران پیشاب کی رکاوٹ میں دینا فائدہ مند ہے۔
٭زعفران شوگر کے مریضوں کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔
٭زعفران بھوک کی کمی کو دور کرتا ہے اور ہاضمہ بھی درست رکھتا ہے۔
٭زعفران پٹھوں کے کھچاؤ میں بھی مفید ہوتا ہے۔
٭زعفران ڈپریشن میں بھی مفید پایا گیا ہے۔
٭زعفران الزائمر میں فائدہ مند ہے۔
٭زعفران ہماری یاداشت کو بڑھاتا ہے۔
٭زعفران وزن کم کرنے میں بھی ہمارا مددگار ہے۔
اس کا استعمال کھانوں میں لذت اور خوشبو کے لئے بھی ہوتا ہے۔ 
زعفران فرحت بخش، خوشبودار اور رنگ دار ہے، اس کے ساتھ یہ سردی کا بھی بہترین اور شافی علاج ہے۔
نوٹ: اس حوالے سے مزید اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔
 
👈 طریقہ استعمال: یہ اعلیٰ کوالٹی کا سپر نگین زعفران ہے۔ موسم سرما میں عام طور پر اسے چٹکی کے برابر ایک گلاس گرم دودھ، گرم چائے، گرم قہوہ، گرم پانی، سویٹ ڈش یا مختلف کھانوں وغیرہ میں ملا کر حسب ضرورت روزانہ یا ایک دن یا چند دن کے وقفے سے کھایا/پیا جاتا ہے۔
موسم گرما میں بھی مندرجہ بالا تمام اشیاء میں اسے استعمال کیا جاتا ہے لیکن کھاتے/پیتے وقت وہ اشیاء گرم نہ ہوں بلکہ قدرتی ٹمپریچر پر انہیں ٹھنڈا کر لیا جائے۔

View full details